Advertisement

ملکی سیاسی قیادت و رہنماؤں پر ممکنہ دہشتگرد حملوں کا خدشہ، الرٹ جاری

دہشت گرد

ملکی سیاسی قیادت و رہنماؤں پر ممکنہ دہشتگرد حملوں کا خدشہ، الرٹ جاری

ملکی سیاسی قیادت و رہنماؤں پر ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف رہنماؤں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے وزرات داخلہ صوبائی چیف سیکریٹریز اور محکمہ داخلہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔

وزرات داخلہ کی جانب سے ہنگامی بنیاد پر الرٹ رہنے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں اور تقریبات پر بھی دہشت گردی کی کارروائی ہوسکتی ہے، روکنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کیا جائے۔

Advertisement

وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے دہشتگرد حملوں کا خدشہ ہے۔

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں

اس سے قبل قومی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور  حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات بھلا کر ملکر قوم کو یکجا کرنا اور آگے بڑھنا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ  وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں، وقت کی ضرورت ہے وفاق اور صوبے ملکر اس کی اونر شپ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تنقید برائے تنقید سے پرہیز کرنا ہوگا کیونکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی متحد ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، چیلنجز کے باوجود دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ میں آرمی، ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد کچہری حملے میں بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا عزم
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
شہر قائد میں موسم سرما کی آمد، صبح دھند، راتیں خنک، دن بدستور گرم
ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version