وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں شروع کیے گئے منصوبے “برینڈ پاکستان” کے گرینڈ افتتاح کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن کشور زہرہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ ڈویژن کی بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا۔
حکومت کا پی ٹی آئی دور کے منصوبے برینڈ پاکستان کے افتتاح کا فیصلہ#BOLNews #BrandPakistan pic.twitter.com/PYWvHWK8In
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 14, 2023
اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ کابینہ ڈویژن نے آئندہ مالی سال کیلئے 90 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا ہے، اس پر چیئر پرسن نے کہا کہ نیشنل آرکائیو کیا ہے، اس کیلئے ترقیاتی بجٹ کیوں مانگا گیا؟
حکام نے کہا کہ نیشنل آرکائیوز قیمتی تاریخی اور قومی دستاویزات کا رکھوالا ہے، قائد اعظم کی ذاتی اور بطور گورنر جنرل اصل دستاویزات نیشنل آرکائیوز میں محفوظ ہیں، دوسری اور تیسری صدی کی بھی کچھ اصل دستاویزات محفوظ ہیں، نیشنل آرکائیوز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
کمیٹی ارکان نے اجلاس میں کہا کہ کیا کوئی کلاسیفائیڈ دستاویزات بھی نیشنل آرکائیوز میں محفوظ ہوتی ہیں، اس پر ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ کلاسیفائیڈ دستاویزات کابینہ ڈویژن کے ایک ونگ کے پاس ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر پینل ٹھیک کرنے کا ایک بھی سرٹیفائیڈ فرد نہیں ہے، قائمہ کمیٹی آئی ٹی
کمیٹی ارکان نے سوال کیا کہ پاکستان میں دستاویزات کب ڈی کلاسیفائی کرنے کا قانون ہے؟ اسکا جواب دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ قانون کے تحت بیس سال تک دستاویز کلاسیفائیڈ رہتی ہے، کچھ دستاویزات کو کلاسیفائیڈ رکھنے کیلئے توسیع دینا پڑتی ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری نے مزید کہا کہ گزشتہ دو حکومتوں کے دوران توشہ خانہ کی کچھ تفصیلات کو کلاسیفائیڈ قرار دیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی حکومت نے تحریک انصاف دور کے منصوبے برینڈ پاکستان کے افتتاح کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے برینڈ پاکستان منصوبہ گزشتہ دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔
ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے برینڈ پاکستان میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ افتتاح کی ہدایت کی ہے، عیدالفطر کے بعد سیاحت کانفرنس میں برینڈ پاکستان کا افتتاح کیا جائے گا۔
ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کے مطابق برینڈ پاکستان کا ویب پورٹل قائم کیا جائے گا جس میں ملک کے تمام سیاحتی مقامات کی معلومات دستیاب ہونگی۔ سیاحت کے فروغ کیلئے برینڈ پاکستان زبردست آئیڈیا ہے۔ برینڈ پاکستان پورٹل پر سیاحتی مقامات کی ویڈیوز بھی دستیاب ہونگی۔
ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے مزید بتایا کہ سیاحت سے پاکستان اس وقت 90 کروڑ ڈالر کما رہا ہے، آئندہ دو سال کے دوران سیاحت کا ریویںیو 2 سے 3 ارب ڈالر تک لیجانے کا ہدف ہے۔
بعدازاں قائمہ کمیٹی نے برینڈ پاکستان پر تمام مذاہب کے مقدس مقامات اور ورثہ کی پروموشن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندھارا تہذیب کے آثار قدیمہ کو بھی پروموٹ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News