Advertisement

کراچی ملک کو چلاتا ہے اور بدترین حالات میں بھی 70فیصد ریونیو دیتا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی ملک کو چلاتا ہے اور بدترین حالات میں بھی 70فیصد ریونیو دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے  جس کے تحت 3 مارچ سے گھروں کو شمار کرنے کے لیئے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں مردم شماری ہوتی ہے اور ختم ہوجاتی  ہے اور سندھ میں مردم شماری کا ایک اہم مسئلہ بن گیا، سندھ میں شہری اور دیہی کا کوٹہ بھی مسئلہ بن گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سب کا ہے یہ کہتے ہیں پر گنے کے وقت بھول جاتے ہیں جبکہ  کراچی میں سب سے زیادہ آبادی میں اضافہ ہوا ہے اور ہم اداروں کو صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس میں کوئی کوتاہی نہ ہو  کیونکہ پاکستان کو چلانے والا کراچی کا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرانے کی ہدایت

Advertisement

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود لوگوں سے حکومت نہیں چل رہی ہے اور آئی ایم ایف سے ملک کی معیشت نہں چل رہی ہے  تاہم پاکستان کے معاشی حالات کسی بھی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی تنگی سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے لیکن پاکستان کی اس کماو پوت کے ہاتھ پاں توڑ دیئے ہیں کیونکہ جو کمانے والا ہے اسی کے ہاتھ پیر توڑ کر ڈال دو ایسے نہیں ہوتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کمانے والا شہر ہے، کراچی کماتا ہے تو ملک چلتا ہے اور  بد ترین حالات میں بھی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کو آدھا گنا گیا ہے، ہمارے یہاں فلیٹس سسٹم ہے پورے فلیٹ کو ایک گھر لکھ دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گھروں کے خانہ شماری کرنے کے لیئے 3 دن نہیں بلکہ 10 دن رکھے جائیں اور تاریخوں کو بڑھایا جائے  اور اگر ایک شخص یہاں موجود ہے اور مستقل رہائش دیہات میں ہے تو کس کو گنا جائے گا یہ بتایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مفاہمت کرتے تو پیپلز پارٹی بات نہیں مان رہی اور الگ ہوتے ہیں تو کہتے ہیں لڑ رہے ہیں  جبکہ ایم کیو ایم کا ہی مطالبہ ہے کہ مردم شماری کروائی جائے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version