Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
صدیق جان

صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان  کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  سی ٹی ڈی اسلام آباد نے صدیق جان  کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا ۔

سماعت کے دوران  تفتیشی افسر نے  عدالت کو ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور   صدیق جان  کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ  کی استدعا کی ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ  ویڈیو موجود ہے جس میں یہ پولیس اہلکار کو روک رہے ہیں۔فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کروانا ہے اور صدیق جان سے شیل  بھی برآمد کرنے ہیں۔

جج جواد عباس نے استفسار کیا کہ  دس روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کس بنیاد پر کر رہے ہیں؟  جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ  صدیق جان نے پولیس اہلکار کو آفیشل کام سے روکا ہے۔ان   سے شیلز برآمد کرنے ہیں اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ہے۔

Advertisement

عدالت  نے صدیق جان سے استفسار کیا کہ   آپ  پر تشدد تو نہیں ہوا ؟  جس پر صدیق جان نے کہا کہ نہیں، مجھ پر تشدد نہیں ہوا۔

صدیق جان کے وکیل میاں اشفاق نے اپنے دلائل میں کہا کہ  جو ویڈو اور اسٹوری بنائی ہے دونوں میں قابل ضمانت الزام ہیں۔میرے موکل کے کیس میں سیون اے ٹی اے  کی دفعہ بنتی ہی نہیں ۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ  فرانزک کے لیے لاہور جانا ہوگا وقت دیا جائے  ۔ جج نے کہا کہ 24   گھنٹے کا وقت ہے مکمل کریں اسے  جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ   یہ تو وقت کم ہے وقت زیادہ دیا جائے لاہور جانا ہوگا ۔

جج نے کہا کہ  یہ ویڈیو میں سب چیزیں مان رہے ہیں تو لاہور کیوں جائیں گے ۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت کی جانب سے صدیق جان کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے انسانی ترقی پر بھی مثبت اثر پیدا ہو رہا ہے؛ یو این ڈی پی رپورٹ
ایرانی صدر کی کراچی آمد پر کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی؟
پیپلزپارٹی بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند نکلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر