Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت عوام کیلئے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

سندھ حکومت عوام کیلئے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت

سندھ حکومت عوام کیلئے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے سندھ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت دنیا کا سب سے بڑا کارڈیک اسپتال بنانے جارہی ہے جو کہ 1200 بستروں پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ امراض قلب کے علاج میں این آئی سی وی ڈی نے قابلِ ستائش کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب  1200 بستروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا کارڈیک اسپتال قائم کرنا سندھ کا ایک اور بڑا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر اور اس کے اطراف کی آبادی کو بین الاقوامی معیار کی کارڈیک خدمات فراہم کرنے کے لیے “ذولفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز” کا نام دیا گیا ہے  جو کہتکمیل کے بعد دنیا کا سب سے بڑا کارڈیک سینٹر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسپتال کراچی اور ملک بھر کے 20 ملین آبادی کو صحت کی سہولیات فراہم کرے گا اور جدید ترین اسپتال سات عمارتوں پر مشتمل ہوگا اور جدید ترین طبی ٹیکنالوجی سے آراستہ امراض قلب کی طبی خدمات فراہم کرے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کراچی سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں 16 بڑے اور چھوٹے آپریٹنگ کمرے اور 18 کارڈیک کیتھ لیب ہونگے،2 ایم آر آئی لیبز، 4 سی ٹی لیبز اور امیجنگ کے طریقہ کار کی رینج شامل ہیں اور اسپتال ملک کی سب سے بڑی طبی سہولیات کے ساتھ جانوروں کے امراض پر بھی تحقیق کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحت کی خدمات پر یقین رکھتی ہے اور سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خاص توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری محنت کے شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انفراسٹریکچر کی ترقی کے ساتھ ہمارا حقیقی مقصد انسان کی ترقی ہے اور عوام کے لیے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے میں سندھ حکومت کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں اور ٹراما سینٹرز کی اپ گریڈین کے ساتھ کارڈیک سینٹرز کا قیام، خواتین اور بچوں کے اسپتالوں کی توسیع، ایمبولینس اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ این آئی سی وی ڈی نے حکومت سندھ کے ساتھ ملکر صوبے بھر میں سیٹلائٹ یونٹس قائم کئے ہیں تاکہ صوبے کے مختلف شہروں میں لوگوں کو امراض قلب کی سہولیات میسر ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اب کسی بھی مریض کو مالی مجبوریوں کے سبب امراض قلب کے علاج سے محروم نہیں ہونا پڑے گا، این آئی سی وی ڈی میں امراض قلب کی تشخیص اور علاج کے تمام سہولیات موجود ہیں اور  بالکل مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کے ساتھ سندھ حکومت کا تعاون جاری رہے گا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر