Advertisement

اس سال صوبے میں گندم کی بہترین پیداوار ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ

اس سال صوبے میں گندم کی بہترین پیداوار ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال صوبے میں گندم کی بہترین پیداوار ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیا مسٹر جان اے رومورلڈ کی سربراہی میں بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

اجلاس میں مختلف منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈ بینک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں موسمی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں تباہ کن بارشیں اور سیلاب آئے، ملک کا 3/1 حصہ پانی میں ڈوب گیا، 1700 لوگ جاں بحق ہو گئے، 33 ملین لوگ متاثر ہوئے اور 16 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

ورلڈ بینک کے مطابق سیلاب کے بعد اب ہیٹ ویوز جیسے خطرات بھی ہو سکتے ہیں، پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے 8.4 سے 9.1 ملین لوگ مزید غربت کے شکار ہوں گے، ملک میں سیلاب متاثر علاقوں میں تعمیرنو شروع کی جائے، زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے کر بحال کیا جائے، ملک میں جدید زراعت کے طریقے اور زراعت پانی کی نکاسی کا نظام لانا ہو گا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ میں زراعت کی بحالی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، ہاریوں کو گندم کے بیج کیلئے ورلڈ بینک کی مدد سے مالی مدد کی گئی ہے، زرعی زمینوں سے پانی کی نکاسی کر کے خریف کا فصل اگایا ہے، اس سال سندھ میں گندم کی بہترین فصل ہوئی ہے، سندھ حکومت نے گندم کی سپورٹ پرائس 4000 روپے فی من مقرر کی ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گندم کی اچھی فصل اور کاشتکاروں کو اچھی قیمت ملنے سے ان کی بحالی ہو سکے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔

ضرور پڑھیں؛ سندھ میں گزشتہ 33 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version