Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ؛ اوباش عناصر کی خاتون کو ہراساں کرنے پر پولیس کی کارروائی

Now Reading:

کراچی ؛ اوباش عناصر کی خاتون کو ہراساں کرنے پر پولیس کی کارروائی

کراچی میں دودریا کے قریب ایک خاتون کو اوباش لڑکوں کی جانب سے ہراساں کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کے بعد دو موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ کراچی میں دو دریا پرواقع ایک نجی ریسٹورنٹ کے سامنے متعدد موٹر سائیکل سوار لڑکےایک خاتون کو تنگ کر رہے تھے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لیا جبکہ متعدد بائیک رائیڈر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے 15 تھانہ ساحل میں اطلاع دی گئی تھی ، حراست میں لئے گئے دو بائیک رائڈرز کی شناخت عبد اللہ اور فردین کے نام سے ہوئی تاہم متاثرہ خاتون کےشناخت نہ کرنے پر دونوں نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او ساحل نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے دونوں نوجوانوں کا یہی کہنا تھا کہ ہم ان اوباش لڑکوں کے ساتھ نہیں تھے تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے اوباش لڑکوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اورانھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

  ایس ایچ او ساحل نے اس واقعے کے حوالے سے واضح کیا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے.

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر