Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں سیاسی عدم استحکام کی ضرورت ہے، احسن اقبال

Now Reading:

ملک میں سیاسی عدم استحکام کی ضرورت ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو ہمیں اس ملک کو سیاسی اور پالیسی سازی استحکام دینا ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعظم کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام با اختیار نوجوان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم ، روزگار اور مہارت کی تعلیم دینے کے مواقع دینے ہونگے  جو کہ ملک  کی دو تہائی آبادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں ملک دہشت گردی کی زد میں تھا ، کوئی بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا لیکن ہم نے بجلی کے بحران پر قابو پایا اور  ملک کو 2018 تک اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں 11 ہزار میگاواٹ قومی گریڈ میں شامل کی  اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا، سی پیک کو کامیاب منصوبے دیئے  اور چین نے بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تبدیلی کچھ کرکے دکھانے کا نام ہے ,تبدیلی وہ چورن نہیں ہے جس کو نفرت کے کاغذ میں لپیٹ کر معاشرے میں نفرت پھیلائی جائے , تبدیلی نوجوان نسل کو بہتر اور روشن مستقبل دینا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عدالتیں عمران خان کے سامنے بےبس نظر آرہی ہیں، احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو سکھاتے سکھاتے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا  اور ملک کی معیشیت کی بنیادیں کھوکھلی کردی گئیں جبکہ 2022 میں حکومت لینے سے پہلے ہی وزیر خزانہ اعلان کر چکی تھی کہ آخری سہ ماہی میں رلیز کرنے کو کچھ نہیں خزانہ خالی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہم پھر وعدہ کرتے ہیں کہ اس ملک کو دوبارہ ترقی کی منازل پر گامزن کریں گے ، پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر ہمیں عزم کرنا ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کریں گے ، ہمارے پاس نہ وسائل کی اور نہ ہی صلاحیتوں کی کمی ہے بس ہمیں ترقی کی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی ضرورت ہے اور اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو ہمیں اس ملک کو سیاسی اور پالیسی سازی استحکام دینا ہو گا ،ہمیں پولرائزیشن کے زہر کو ختم کرنا ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ دوسرے کے نظریات پر اعتراض کرے مگر اپنی پسند کو کسی پر نہیں ٹھونس سکتے  ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی شناخت پاکستانی ہونا ہے ، ایک دوسرے کو چھوٹا دکھانے سے دنیا میں عزت نہیں رہتی  ہے اور پاکستان کو وہی قیادت منزل مقصود تک پہنچا سکتی ہے جو قیادت، تقسیم اور انتشار کی سیاست سے دور رہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل پر یہ فرض ہے کہ کسی فیشن میں کسی پروپگنڈے میں کسی کے نظریات پر نہیں چلنا بلکہ اپنی سوچ سے ملک کے مستقبل کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں  کیونکہ نوجوان پاکستان کی معیشیت کا سوسائٹی کا مستقبل ہیں اور بین الاقوامی سطح پر شناخت دینے کا ذریعہ ہیں  ۔

انہوں نے بتایا کہ  نوجوانوں  کے ذریعے ہی پاکستان دنیا میں پہچانا جائے گا ، نوجوان نسل سے التجا ہے کہ کسی کو موقع نہ دیں کہ وہ تعصب اور نفرت کو پروان چڑھنے دیں کیونکہ نفرت کی بنا پر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ملک بھر میں 250 منی اسپورٹ کمپلیکس کی تعمیر کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو نکھار سکیں اور یو ایس پاکستان نالج کاریڈور منصوبے کے تحت پاکستان کے ہزار طلبہ کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ کی ٹاپ تعلیمی اداروں میں سکالرشپس دیے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف اضلاع میں 21 جامعات کے سب کیمپس تشکیل دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر