Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
جوڈیشل کمپلیکس

جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

 جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر واقعات کی تحقیقات کیلیے جے آی ٹی بنانے کا فیصلہ   کیا گیا ہے۔

ہائی پاورڈ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سمری تیار کرلی گئی ہے اور وزارت داخلہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی سمری آج وزیراعظم کو بھجوائے گی ۔

جے آئی ٹی میں وزارت داخلہ، پولیس کے سینئر افسر سمیت ساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے جو کہ سات دِن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

Advertisement

جے آئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کرے گی جس دوران پٹرول بم حملوں، کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں سے متعلق حقائق جمع کئے جائیں گے  اور جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑنے، پتھراﺅ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں جلانے کے تمام شواہد جمع کئے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ املاک کی توڑ پھیلاﺅ، آتش زنی ، کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کے پہلوﺅں کا احاطہ کیاجائے گا  اور پولیس پر آنسوگیس شیل کس نے چلائے، کس نے مہیا کئے، کا بھی تعین کیا جائے گا ۔

جے آئی ٹی ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے، تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کو تعین کرے گی اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر