Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Now Reading:

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں  9 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور، لاہور، کوہاٹ، صوابی، بہاول پور، لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار اور کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اسکردو، چلاس، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پتوکی، میانوالی، شاہ کوٹ، کمالیہ، بورے والا ، پھولنگر، قصور، شیخوپورہ خوشاب اور اوکاڑہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر نکل آئے۔

Advertisement

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 سے لے کر 7.7 تھی جب کہ مرکز افغانستان سے 90 کلومیٹر دور ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

Advertisement

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

Advertisement

این ڈی ایم اے کی رپورٹ

لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 2 افراد جانبحق ہوئے  جبکہمختلف مقامات پر 66 افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ صوابی میں گھر کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہچترال میں گھر اور چھت اور دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہگلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بلاک ہوگیا اور اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں خداداد ہائٹس بلڈنگ کو نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement

خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 5 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 44 افراد زخمی ہوئے ہیں، صوبے بھر میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پہلا آفٹر شاک

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد پہلا آفٹر شاک رات 10 بج کر 43 منٹ پر ریکارڈ ہوا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے پیشِ نظر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام اباد کے پولی کلینک اور پمز اسپتال میں الرٹ جاری  کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عملے اور اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزارت صحت این ڈی ایم اے کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، نیشنل ایمرجنسی ہیلتھ سروز کو بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔

Advertisement

راولپنڈی کی بلڈنگز میں دراڑیں پڑگئیں

زلزلے کے بعد پی ڈی ایم اے کو 18 سے زائد اضلاع سے ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں لاہور، ملتان، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، چنیوٹ، تلہ گنگ، سیالکوٹ، مری، لیہ، جھنگ، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، راجن پور، جہلم، قصور، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا اور چکوال شامل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ان اضلاع سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ روالپنڈی کی ہائی رائز بلڈنگز میں دراڑیں آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بلڈنگز کو خالی کروانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، پنجاب بھر کی انتظامیہ کو ہائی رائز بلڈنگز کو چیک کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے، شہری نقصانات کی اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر