شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج تیز بارش کے ساتھ آندھی بھی متوقع ہے جس دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19۔ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سال 2023 کی پہلی بارش
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ آج مطلع جزوی و مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سلسلہ 19 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 23 مارچ سے ایک اور سلسلہ شہر کو متاثر کرے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سال 2023 کی پہلی بارش کا آغاز ہوا تھا جس دوران شہر کے شمالی علاقوں میں ابر رحمت برسی اور ژالہ باری بھی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 17 تا 19 مارچ سندھ بھر سمیت کراچی میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران گرد آلود ہوائیں یا آندھی بھی چلے گی ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ 17 تا 19 مارچ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے تاہم شہر میں بارش کے دوران درجہ حرارت چند ڈگری گر سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News