Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پرویز اشرف

Now Reading:

پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی

پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، راجہ پرویز اشرف

پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم نوروز اور ایران کے 1402ویں سال کے آغاز پر ایران کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات دائیوں پر محیط ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ایران نے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جشن نوروز کی خوشی کی اس گھڑی میں پاکستانی پارلیمنٹ اور عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جشن نوروز کو کئی صدیوں سے وسطی ایشیا سے لیکر بلقان تک جیسے وسیع و عریض علاقے میں جوش و خروش کیساتھ منایا جاتا ہے،یہ موسم بہار کی آمد اور قدرت کی بیداری کا جشن ہے۔

Advertisement

راجہ پرویز اشرف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جشن آپس میں بھائی چارے، محبت اور پیار کو فروغ دے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان ہر دکھ اور سکھ کی گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور تمام علاقائی اور عالمی سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر