کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے مولانا عبد القیوم صوفی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مولانا صوفی عبدالقیوم نقشبندی مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ گلستان جوہر کے بلاک 9 مگسی چوک میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے انہیں راستے میں ہی گھیر لیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے مولوی ان کے گھر کے باہر ان کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ مولانا عبدالقیوم صوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مولانا کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ انہوں نے احتجاجاً گلستان جوہر بلاک 9 آنے والی دونوں سڑکیں بھی بلاک کر دیں گئیں۔
مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے اور جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹر کے مہتمم بھی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News