بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کو اغوا کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان نے صحافت کا حق ادا کیا ہے، بے لاگ تجزیئے کئیے، بہترین رپورٹنگ کی، مشکل وقت ہے، انشاللہ گزر جائے گا، تمام دعائیں اور تمام نیک خواہشات تمام وسائل صدیق کے لئے موجود ہیں۔
Advertisementصدیق جان نے صحافت کا حق ادا کیا۔ بے لاگ تجزیئے کئیے۔ بہترین رپورٹنگ۔ مشکل وقت ہے۔ انشاللہ گزر جائے گا۔ تمام دعائیں۔ تمام نیک خواہشات تمام وسائل صدیق کے لئے موجود ہیں۔ pic.twitter.com/bQ48JlbxxL
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 20, 2023
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آزادیِ صحافت پر ایک اور ضرب، بول نیوز اسلام آباد کے بیوروچیف صدیق جان کو سچ بولنے اور سچ دکھانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے، حکومت ہروہ آواز بند کرنا چاہتی ہے جو عوامی امنگوں کی عکاسی کرے، کیا ہم آزاد ملک میں رہتے ہیں؟ صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔
آزادیِ صحافت پر ایک اور ضرب۔ بول نیوز اسلام آباد کے بیوروچیف صدیق جان کوسچ بولنے اورسچ دکھانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیاہے۔ حکومت ہروہ آواز بندکرنا چاہتی ہے جو عوامی امنگوں کی عکاسی کرے۔ کیا ہم آزاد ملک میں رہتےہیں؟ صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کرتاہوں اور انہیں فوری رہا کیاجائے۔ pic.twitter.com/xiwc1Groa2
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) March 20, 2023
پی ٹی آئی رہنما علی اعوان کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما علی اعوان نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے، صدیق جان نے جس طرح جوڈیشل کمپلیکس سازش کو بے نقاب کیا، وہ فسطائی حکومت برداشت نہیں کرسکی اور باوجود ضمانت کے انہیں گرفتار کر لیا گیا، امپورٹڈ رجیم اظہارِ رائے کے علمبرداروں کے لیے ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی ہے۔
پاکستان میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے صدیق جان نے جس طرح جوڈیشل کمپلیکس سازش کو بے نقاب کیا وہ فسطائی حکومت برداشت نہیں کرسکی اور باوجود ضمانت کے انہیں گرفتار کر لیا گیا امپورٹڈ رجیم اظہارِ رائے کے علمبرداروں کے لیے ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی ہے#PakUnderFascism pic.twitter.com/XgLulbsChE
— Ali Awan (@AliAwanPTI) March 20, 2023
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان کی گرفتاری صحافیوں کی آواز بندی کی ایک اور کوشش ہے، یہ چاہتے ہیں کہ سارے صحافی اس ناکام رجیم پر تنقید کی بجائے ان کے گن گائیں، لیکن اب تو بین القوامی میڈیا بھی رجیم کی فستاعیت کو ساری دنیا کو دکھا رہا ہے تو کیا انہیں بھی گرفتار کرنا ہے؟
صدیق جان کی گرفتاری صحافیوں کی آواز بندی کی ایک اور کوشش ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ سارے صحافی اس ناکام رجیم پر تنقید کی بجائے ان کے گن گائیں۔ لیکن اب تو بین القوامی میڈیا بھی رجیم کی فستاعیت کو ساری دنیا کو دکھا رہا ہے تو کیا انھیں بھی گرفتار کرنا ہے؟
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 20, 2023
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت پوری قوم کو جیل میں ڈال دے کیونکہ ان کا ہر مخالف جیل میں ہے، صدیق جان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، صحافیوں کے حقوق کے جھوٹے دعوے کرنے والے رفتہ رفتہ بینقاب ہوچکے ہیں، صدیق جان کا قصور سچ کہنا اور لکھنا ہے، صحافتی تنظیمیں صدیق جان کی رہائی کیلئے آواز بلند کریں۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان جیسے نوجوان اور بہادر صحافی کی گرفتاری جرمِ بے گناہی کے علاوہ کچھ نہیں ہے، لندن پلان والا بھگوڑا پورے ملک کی زبانیں بند کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ باقاعدہ طور پر پائن ایپل رپیبلک کے تخت تک پہنچ سکے، صدیق جان، 22 کروڑ پاکستانی تمہارے ساتھ کھڑے ہیں۔
صدیق جان جیسے نوجوان اور بہادر صحافی کی گرفتاری، جرمِ بے گناہی کے علاوہ کچھ نہیں۔ لندن پلان والا بھگوڑا پورے ملک کی زبانیں بند کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ باقاعدہ طور پر پائن ایپل رپیبلک کے تخت تک پہنچ سکے۔ صدیق جان، 22 کروڑ پاکستانی تمہارے ساتھ کھڑے ہیں۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) March 20, 2023
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان بہادر اور نڈر صحافی ہے جس نے صحافت کا حق ادا کیا ہے، عدالت کے واضح احکامات کے باوجود اس نوجوان صحافی کو گرفتار کرنا شرمناک ہے، اگر صدیق جان کے ٹویٹس سے بھی خطرہ ہے بہتر ہے سیاست چھوڑ کر بریانی یا نان چنے کی ریڑھی لگا لیں۔
صدیق جان بہادر اور نڈر صحافی ہے جس نے صحافت کا حق ادا کیا ہے۔ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود اس نوجوان صحافی کو گرفتار کرنا شرمناک ہے۔ اگر صدیق جان کے ٹویٹس سے بھی خطرہ ہے بہتر ہے سیاست چھوڑ کر بریانی یا نان چنے کی ریڑھی لگا لیں۔۔۔
— Usman Dar (@UdarOfficial) March 20, 2023
پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کے اینکر صدیق جان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، صدیق جان جیسی توانا، حق سچ کی آواز کو یوں گرفتار کر کے دبایا نہیں جا سکتا، اگر کسی یزید کی بیعت نہ کرنا صدیق جان کا جرم ہے تو یہ جرم ہم بائیس کروڑ لوگ بھی کر رہے ہیں، بزدلو کس کس کو گرفتار کرو گے؟ تمہارا انجام قریب ہے۔
بول نیوز کے اینکر صدیق جان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، صدیق جان جیسی توانا، حق سچ کی آواز کو یوں گرفتار کر کے دبایا نہیں جا سکتا۔ اگر کسی یزید کی بیعت نہ کرنا صدیق جان کا جرم ہے تو یہ جرم ہم بائیس کروڑ لوگ بھی کر رہے ہیں، بزدلو کس کس کو گرفتار کرو گے ؟ تمہارا انجام قریب ہے۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 20, 2023
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستان میں جیسے گرفتاریاں ہورہی ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ ملک کی آبادی کم پڑ جائے گی۔
صدیق جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔۔ پاکستان میں جیسے گرفتاریاں ہورہی ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ ملک کی آبادی کم پڑ جائے گی۔۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی بول سے گفتگو#BOLNews #ReleaseSiddiqueJaan@PTIofficial @fawadchaudhry pic.twitter.com/3tkPDzijZC
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 20, 2023
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان کی گرفتاری انتہائی افسوس ناک حرکت ہے، وہ عدالت سے حفاظتی ضمانت پر ہیں، اسطرح اس انداز میں انکی گرفتاری توہین عدالت ہے، عدلیہ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے ورنہ عدالتی احکامات کے ساتھ یہ ہی ہوتا رہے گا، صدیق جان کو عوام کی آواز اٹھانے پر اٹھایا گیا ہے، مذمت پرزور مذمت۔
صدیق جان کی گرفتاری انتہائی افسوس ناک حرکت ہے- وہ عدالت سے حفاظتی ضمانت پر ہیں- اسطرح اس انداز میں انکی گرفتاری توہین عدالت ہے- عدلیہ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے ورنہ عدالتی احکامات کے ساتھ یہ ہی ہوتا رہےگا- صدیق جان کو عوام کی آواز اٹھانے پر اٹھایا گیا ہے- مذمت پرزور مذمت@SdqJaan
Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 20, 2023
سابق سپیکر اسد قیصر کا ردعمل
سابق سپیکر اسد قیصر نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کو اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، صدیق جان مڈل کلاس کا ایک تحقیقاتی رپورٹر ہے جس نے محنت سے نام کمایا، امپورٹڈ حکومت آئین، قانون اور عدالتوں کا مذاق اڑا رہی ہے، ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔
Advertisementبول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں ۔ صدیق جان مڈل کلاس کا ایک تحقیقاتی رپورٹر ہے جس نے محنت سے نام کمایا ۔امپورٹڈ حکومت آئین، قانون اور عدالتوں کا مذاق اڑا رہی ہے ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے ۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 20, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News