وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزرات مذہبی امور نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ حج مہنگا ہونے کی وجہ سے سپانسرشپ سکیم کے تحت گیارہ روز میں صرف اڑھائی ہزار درخواستیں جمع ہو سکیں، سپانسرشپ سکیم کے تحت چوالیس ہزار کوٹہ رکھا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سپانسرشپ سکیم کے تحت کسی بھی پاکستانی عازم کی رقم بیرون ملک سے کوئی رشتہ دار حج درخواست کی رقم ڈالرز میں جمع کرا سکتا ہے، سپانسرشپ سکیم کا مقصد ڈالروں کی کمی کو کسی حد تک کم کرنا ہے۔
ادارے نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو پنتالیس ہزار روپے کمی ممکن ہو سکے گی، پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکار نہ ہوئی تو فائدہ پاکستانی عازمین کو منتقل کریں گے، سعودی حکومت سے مذاکرات کر کے حج پیکج کو سستا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ شمالی ریجن کے لیے سرکاری حج 11 لاکھ 75 ہزار سے کم کر کے 11 لاکھ 30 ہزار تک لایا جائے۔
وزارت نے کہا کہ جنوبی ریجن کے لیے 11 لاکھ 65 ہزار والا سرکاری حج پیکج سستا ہو کر 11 لاکھ 20 ہزار تک دستیاب ہو سکے۔ شمالی ریجن اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد، رحیم یار خان اور سیال کوٹ پر مشتمل ہے۔
جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ جنوبی ریجن میں کراچی، کوئٹہ اور سکھر شامل ہیں۔ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی حجاز مقدس جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم کا 50 فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لیے مختص کیا گیا ہے، 44,802 نشستیں اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ڈالرز میں حج اخراجات جمع کروانے والوں کے لیے مختص ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News