Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، بزرگ شہری کا خان سے والہانہ محبت کا اظہار

Now Reading:

عمران خان کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، بزرگ شہری کا خان سے والہانہ محبت کا اظہار
عمران خان

عمران خان کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، بزرگ شہری کا خان سے والہانہ محبت کا اظہار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، بزرگ شہری نے عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ شہری “چاچا بلا” نے بول نیوز کے سینئر اینکر سمیع ابراہیم کے ساتھ گفتگو کی اور کپتان سے محبت کے اظہار میں گانا گایا۔

Advertisement

بزرگ شہری نے اپنے گانے سے شرکاء کو گرما دیا اور ساتھ ہی ن لیگی قیادت کو سریلے انداز میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

گفتگو کے دوران چاچا بلا نے عمران خان کی محبت کا  کھل کر اظہار کیا اور لوگوں کو پیغام دیا کہ گھبرانا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ زمان پارک میں عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر جالب اور فیض کے زمانے کی یاد تازہ ہوگئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان گرفتار

دوسری جانب لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں  جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم عمران خان کی قیادت میں آج زمان پارک سے نکلنے والی ریلی میں شرکت کے لئے جمع ہونے والے کارکنان کو پولیس  کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مال روڈ انڈر پاس پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کے پاس آنسو گیس کے شیل بھی موجود ہیں، اسکے علاوہ انڈر پاس پر واٹر کینن بھی پہنچادی گئی ہے۔

Advertisement

مال روڈ انڈر پاس کو ٹھوکر جانے والے راستے کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی شروع کردیا گیا جس کے بعد مال روڈ انڈر پاس میدان جنگ  میں تبدیل ہوگیا ہے اور کئی کارکنان زخمی بھی ہوگئے ہیں جس میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔

اس دوران کارکنان کی جانب سے پتھراؤ  بھی کیا گیا جس کے باعث درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کینال روڈ مکمل بند ہونے کے باعث تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما دلاور بیگ کی قیادت میں قافلے کو زمان پارک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا حکومت سے بڑا مطالبہ
اگر ہم نے آج کوئی قدم نہ اٹھایا تو ہم عالمی سطح پر بہت پیچھے ہوجائیں گے، وزیرداخلہ سندھ
رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا
انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا؛ بھارتی سازش بے نقاب
یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان بحریہ کا خصوصی پرومو جاری
قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر