وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے رمضان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس دوران گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لئے گئے۔
KARACHI: Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah presides over a cabinet meeting at CM House. The cabinet to discuss and decide important agenda items. pic.twitter.com/bKrz3INlyu
Advertisement— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) March 21, 2023
دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ضلع انتظامیہ پرائس چیک کریں اور اس کو کنٹرول کریں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ تاجر رمضان کے مہینے میں قیمتوں کو کم رکھیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک بھر میں غربت بڑھی ہے تاہم رمضان کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات مدد کریں اور سندھ حکومت ھی غریب لوگوں کو رلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News