انتخابی شیڈول کا اعلان، ایم کیو ایم نے تیاریاں تیز کر لیں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان آج 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں۔
مرکزی قائدین کی تقاریر کے لئے جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے جو کہ 20 فٹ اونچا اور 80 فٹ چوڑا ہے اور اسٹیج پر 12 فٹ لمبی اور چالیس فٹ چوڑی ایس ایم ڈی لگائی گئی ہے ۔
کارکنان کے لئے ہزاروں کرسیاں لگانے کا عمل جاری ہے جبکہخواتین کے لئے بیٹھنے کا الگ انتظام کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی سے متعدد مطالبات منوا لیے
اس کے علاوہ پنڈال میں 8 فٹ لمبی 12فٹ چوڑی چار ایس ایم ڈیز لگائی گئی ہیں اور جناح گراؤنڈ کے اطراف کی شاہراہوں پر پارٹی پرچم لگائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ جلسے کا وقت شام ساڑھے6 بجے ہے جس دوران یم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی و دیگر رہنماء خطاب کرینگے۔
اس حوالے سے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ اس شہر نے کبھی مصنوعی قیادت کو قبول نہیں کیا اہلیان کراچی سے درخواست ہے کہ وہ کل ایم کیو ایم کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر شمولیت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جس کے تحت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی متحدہ پاکستان میں بڑی تعداد میں شامل ہوئی ہے۔
متحدہ پاکستان میں شامل ہونے والوں کا تعلق پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی ، فنکشنل لیگ سمیت دیگر پارٹیوں سے ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے والوں کی بڑی تعداد وہ کارکنان ہیں جن سابق متحدہ پاکستان سے ہی تعلق تھا ۔
متحدہ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال اور فاروق ستار ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کارکنان شامل ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
