Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

Now Reading:

پی ٹی آئی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان
پی ٹی آئی
Advertisement

پی ٹی آئی نے کل کراچی میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ کل شام 4 بجے میلینیم مال پر پرامن احتجاج کیا جائے گا، چیئرمین عمران خان کے گھر اور قافلے پر ریاستی دہشت گری کے خلاف کراچی اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے گھر اور قافلے کو ریاستی دہشت گری کا نشانہ بنایا گیا، تاریخ میں پہلی بار دیکھا کہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے ریاست رستہ روک رہی ہے، قانون کی پاسداری اور عدلیہ کے احترام کے جرم میں عمران خان کے قافلے پر شیلنگ کی گئی جبکہ اس طرح کے واقعات دور آمریت میں بھی نہیں دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس ایکشن پر توہین عدالت کی درخواست دائر

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے گھر پر دھاوا بولا گیا، مشکل وقت میں عمران خان کی ڈھال بننے والے بہادر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج تاریخ لکھی جا چکی ہے، پی ٹی آئی کے ٹائیگر داد کے مستحق ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر