Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر کرانے کا مطالبہ

Now Reading:

ایم کیو ایم کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر کرانے کا مطالبہ
ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر کرانے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب کراچی میں حلقہ بندیاں ہی درست نہیں تھی تو پھر کس طرح کراچی میں انتخابات ہوسکتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر سے ہونا چاہیے۔

 ایم کیو ایم سینئر ڈپٹی کنونئیر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے دو موضوع ہیں جو بہت اہم ہیں۔ جن انتخابات کی حلقہ بندیاں غلط ہوں وہ انتخابات کیسے ہو سکتے ہیں، ہم نے کہا تھا کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں میں کراچی کی 73 یوسیز کم کر دی گئی ہیں، اب ایسے انتخابات میں کیسے حصہ لیا جائے۔

انکا کہنا ہے کہ ایک اتنی بڑی دھاندلی پکڑی گئی جس کا صوبائی حکومت نے اعتراف کیا، یہ انتخابات مائنس 53 یوسیز کے بغیر ہوئے، آج یہ ثابت ہوا ہمارا مطالبہ جائز تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہمیں فیلڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ الیکشن سے دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ہمارے موقف کی تائید کی، ہمیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ ہماری بات درست ہوئی کہ ابھی نئی مردم شماری نہیں ہوئی تو نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ 53 یوسیز کا اضافہ پرانی حلقہ بندیوں کو درست کیا گیا، کاش ان یوسیز کا اضافہ 13 جنوری کو ہو جاتا اور صوبائی حکومت پہلے نوٹس لے لیتی، اگر یہ پہلے ہو جاتا تو شاید ہم بھی بلدیاتی انتخابات کا حصہ بن جاتے۔

فاروق ستار نے کہا کہ  جب کراچی میں حلقہ بندیاں ہی درست نہیں تھی تو پھر کس طرح کراچی میں انتخابات ہوسکتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر سے ہونا چاہیے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو مردم شماری میں خود کو گنوانا ہے، فاروق ستار

انکا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا اور ہم حکومت سندھ سے 53 سیٹس واپس لینے میں کامیاب ہوئے، جن جماعتوں کے پاس شہر کا 15 فیصد بھی مینڈیٹ نہیں اس جماعت کا مئیر کیسے آسکتا ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ  جو شمار کنندہ گھروں پر آرہے ہیں وہ دو سال کے بچے سے اسکا آئی ڈی کارڈ طلب کررہے ہیں اور اس سے پوچھا جارہا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے یا غیر شادی شدہ ہے یہ کس طرح کا فارم ترتیب دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امریکی حملوں کی مذمت
امریکی یا اسرائیلی حملوں کیلئے اپنی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کا واضح مؤقف
جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت
شہر قائد کا مطلع مکمل ابر آلود، موسم خوشگوار
بھارتی وزیر داخلہ کا سندھ طاس معاہدے پر بیان، پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر