Advertisement

رواں برس صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم کتنی ہے؟ مفتی منیب الرحمان کا اہم اعلان

صدقہ فطر

رواں برس صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم کتنی ہے؟ مفتی منیب الرحمان کا اہم اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم کے بارے میں بتادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ سال 2023 کیلئے صدقہ فطر اور فدیے صوم کی کم ازکم مقدار 320 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کے  آٹے کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینے والوں کیلئے لازم ہے کہ وہ دو کلو آٹے کے حساب سے (جس معیار کا آٹا وہ خود کھاتے ہیں) صدقہ فطر ادا کریں۔ یہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم سے کم مقدار ہے جو تقریباً 320 روپے بنتی ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ جو شخص جَو (چار کلو) کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینا چاہے اس کے لیے صدقہ فطر اور ایک روزے کے فدیے کی مقدار تقریباً 480  روپے مقرر کی گئی ہے۔

معروف عالم دین نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق کھجور اور کشمش کے حساب سے صدقہ فطر  اور فدیہ ادا کرسکتے ہیں۔

Advertisement

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ کشمش درجہ اول کے حساب سے فطرہ اور  ایک روزے کا فدیہ 6400 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کشمش درجہ دوم کے حساب سے فطرہ اور روزے کا فدیہ 4800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version