Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں عید کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Now Reading:

پاکستان میں عید کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں عید کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ جمعرات 20 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اس لیے اس بار 30 روزے ہوں گے اور عید ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر ہوگی۔

 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی۔

دوسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو 40 منٹ سے زائد ہونا چاہیے وہ فرق پشاور، گلگت، مظفر آباد، چارسدہ، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور جیوانی میں 21 منٹ جبکہ لاہور اور کراچی میں 20 منٹ ہو گا۔

Advertisement

چنانچہ پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی 20 اپریل کی شام ٹیلی اسکوپ پر بھی چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اپریل کو 30 رمضان المبارک اور 22 اپریل کو یکم شوال ہو گی، 20 اپریل کی شام پاکستان کے کسی بھی صوبے یا کسی بھی شہر یا کسی بھی علاقے سے رویتِ ہلال کی موصول ہونے والی ہر شہادت جھوٹی ہوگی۔

سیکریٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 33 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہو گی جبکہ غروبِ شمس و غروبِ قمر کے درمیان فرق پاکستان کے تمام علاقوں میں 80 منٹ سے بھی زائد ہو گا۔

اِس طرح 30ویں روزے کی شب ہلال موٹا اور تا دیر دکھائی دے گا جس پر بعض لوگ کہیں گے کہ یہ یکم نہیں بلکہ دو تاریخ کا ہلال ہے جبکہ شرعی اور سائنسی لحاظ سے وہ ہلال یکم ہی کا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی
چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کا اہم ترین ٹاسک
اپوزیشن کا لیڈر چاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری ہو، ملک احمد خان
بنوں میں فوج نے ریسپانس ایس او پیز کے مطابق بالکل درست دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پولیس کی جرائم کے خلاف کامیابیاں عوام کے تعاون کی مرہون منت ہیں، وزیر داخلہ سندھ
مخصوص نشستوں سے متعلق ارکان کے حلف نامے نشانہ تھا، چھاپہ بہانا تھا، عمر ایوب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر