Advertisement

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مزاکرات کامیاب؛ مارجن بڑھانے پر اتفاق

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت  کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت میں سات گھنٹے طول کامیاب مذاکرات کے بعد مارجن بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد تحریری معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے، جس پر وزارت پیٹرولیم،اووگرا اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے مصنوعات پر مارجن میں 1.64 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے، پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد بالآخر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں ملے گا، مارجن میں اضافہ ہر 15 دن میں 41 پیسے کے حساب سے کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ذرائع کے مطابق مکمل تجویز شُدہ اضافہ دو ماہ میں ملے گا۔

Advertisement

اس وقت ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 6 روپے ہے جو دو ماہ میں بڑھ کر 7.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی پیٹرولیم ڈیلرز مصنوعات پر فی لیٹر مارجن 11 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version