Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کی مدد سے معیشت کی کایا پلٹ دیں گے، وزیر اعظم کی ایم ڈی سے گفتگو

Now Reading:

آئی ایم ایف کی مدد سے معیشت کی کایا پلٹ دیں گے، وزیر اعظم کی ایم ڈی سے گفتگو
وزیر اعظم کی ایم ڈی سے گفتگو

آئی ایم ایف کی مدد سے معیشت کی کایا پلٹ دیں گے، وزیر اعظم کی ایم ڈی سے گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مدد سے معیشت کی کایا پلٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جورجیوا سے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے گفتگو میں ماضی کی پیدا کردہ بداعتمادی کا ذکر کیا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو ماضی کی پیدا کردہ بداعتمادی کی وجہ سے تحفظات تھے، مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف وعدوں کو پورا کریں گے، وزیراعظم نے پیرس میں ملاقات میں معاہدہ پورا کرنے کی دانش مندی اور عزم دکھایا، شہباز شریف نے جو لیڈرشپ دکھائی، وہ لائق تحسین اور قابل تعریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے آپ کی مدد کریں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اب مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماد استوار ہو چکا ہے، پاکستان آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی ہر ممکن حد تک مدد کرتا رہے گا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم سے قریبی رابطے میں رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے قیمتی الفاظ پر آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ نے بڑی راست گوئی اور مثبت انداز سے پیرس میں ملاقات میں گفتگو کی تھی، آج صبح بھی اپنی معاشی ٹیم سے ملاقات کر کے واضح کیا کہ معاہدے کی زرا سی خلاف ورزی بھی برداشت نہیں کروں گا، 12 اگست تک ہماری حکومت ہے، پھر نگران حکومت آجائے گی، نگران حکومت معاہدے کا احترام جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کے بعد عوام نے اگر ہمیں منتخب کیا تو آئی ایم ایف کی مدد سے معیشت کو ٹرن آراﺅنڈ کر دیں گے، پاکستان دنیا کے بہترین اور لذیذ ترین آم پیدا کرتا ہے، آپ کے لیے احترام کے جذبے کے طور پر آموں کا تحفہ بھجوا رہا ہوں۔

انہوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے غریب عوام کے لیے جذبے اور احساس کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح پاکستان کی مدد کی ہے، اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔

ایم ڈی آئی ایم ایف سے پیرس میں ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات
کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں ہاری کارڈ ہولڈرز ترجیح ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
وزارت داخلہ کا چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بڑا مراسلہ
پیپلز پارٹی کے وفد کی سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات
انصاف کے لیے ایک مخصوص عدالت کی ضرورت ہے؛ بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر