لاہور میں پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر سلامی پیش کی۔ مزار اقبال پر پنجاب رینجرز کی جگہ پاکستان آرمی کے دستے نے ذمہ داری سنبھال لیں۔
اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ فوجی بینڈ کیجانب سے پیش کی گئی خوبصورت دھنوں نے شرکاء کے دلوں کو گرما دیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا اور اسکاؤٹس اور اسکول کے بچوں و بچیوں کی جانب سے بینڈ پر ملی نغموں کی دھنیں بجانے کامظاہرہ دیکھا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے قونصل جنرل، صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، مشیران کنور دلشاد، وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News