
تحریک انصاف نے ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کی حمایت کرنے والے ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تحریک انصاف کے منحرف 9 ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کی تھی جبکہ پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں سید عمران علی شاہ، سنجے گنوانی، کریم بخش گبول، بلال غفار، علی عزیز جی جی، عباس جعفری ، عمر عماری، سچانند لکھوانی، رابعہ اظفر نظامانی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان ارکان کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے مگر ارکان تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News