
نگراں وزیر اعظم کون ہو گا؟ بڑا فیصلہ آگیا
نگراں وزیر اعظم سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری، فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کرلی، نواز شریف نے ابتدائی طور پر شہباز شریف کو 3 نام بھجوائے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے آئندہ 36 گھنٹے میں ملاقات کریں گے، جس کے بعد اتفاق رائے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا، اتفاق رائے نہ ہونے پر نام الیکشن کمشن کو بجھوائے جائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر سے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے پر اسمبلی تحلیل کے باوجود شہباز شریف وزیراعظم برقرار رہیں گے، الیکشن کمیشن میں نام کے اعلان تک وزیراعظم کا عہدہ ان ہی کے پاس رہے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10 اگست سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News