سیلاب متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے (پنجاب) کے ریلیف اقدامات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عملہ ضلع بہاولنگر، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ویہاڑی، ملتان اور لودھراں میں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں 769 ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ان اضلاع میں مجموعی طور پر 58 میڈیکل کیمپ لگائے ہیں، میڈیکل کمیپوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار سے زائد افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں، میڈیکل کے علاوہ متاثرہ اضلاع میں 44 ریلیف کیمپ بھی لگائے گئے ہیں، پندرہ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
عمران قریشی نے کہا کہ بارہ سو کے قریب افراد کو ایمرجنسی ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی ہے، سیلابی پانی میں پھنسے 2616 افراد کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پندرہ سو کے قریب افراد میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جا چکا ہے، 3000 ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی مجموعی تعداد 113 ہے، سیلابی پانی سے 85 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی ہیں، متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں شد و مد سے جاری ہیں، شہریوں کے انخلاء اور بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین فریضہ ہے، محکمہ اور اس سے منسلک تمام ادارے انسانی جانوں کے تحفظ کے مقدس مشن پر ڈٹے رہیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News