Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا؛ پیپلز پارٹی نے گیم بدل دی

Now Reading:

انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا؛ پیپلز پارٹی نے گیم بدل دی

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کا انعقاد تین ماہ میں ممکن نہیں ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق خورشید احمد شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کی بات کی جارہی ہے، انتخابات کا انعقاد تین ماہ میں ممکن نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کیلئے نئی انتخابی حلقہ بندیوں کی ضرورت پڑے گی اور یہ عمل تین ماہ میں ممکن نہیں ہو سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ نگران وزیر اعظم کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہ ہو، مگر نگران وزیر اعظم کے عہدے کیلئے کوئی ریٹائرڈ سیاست دان امیدوار ہوسکتا ہے۔

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ہم نے 5 نام فائینل کئے ہیں مگر ان پانچ ناموں کے علاوہ کوئی اور نام بھی فائینل ہو سکتا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے، ماضی میں جب بھی انتخابات التوا کا شکار ہوئے تو پھر طویل عرصے تک عوام جمہوریت سے محروم رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہونا چاہئے اور کسی سیاسی جماعت کو اس حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے، پیپلز پارٹی آئین کی بانی جماعت ہے اور وہ انتخابات کا سارا عمل قانون اور آئین کے مطابق چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ میری جماعت خلافِ آئین کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر