کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج کی درخواست دے دی گئی ہے۔
کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بلوں پر اضافی سرچارج ایک سال کیلئے ہو گا۔
اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔
چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران حکام نے بتایا کہ ایک روپے 52 پیسے سرچارج کی مد میں تین سال پرانی وصولیاں ہونگی جس پر نیپرا اتھارٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔
وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ مئی 2019 میں کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ پر نوٹیفکیشن کیا گیا، کورونا کے باعث حکومت نے اس وقت اضافی بوجھ کو روک دیا تھا 275 ارب روپے کی ریکوری کرنا تھی، 17 روپے تک فی یونٹ کا بوجھ پڑنا تھا، تاہم حکومت نے بے حد بوجھ کے بجائے سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزارت توانائی نے بتایا کہ وفاقی حکومت اب بھی سبسڈی کی مد 250 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی، کے الیکٹرک صارفین پر محض 25 ارب کا بوجھ ڈالا جائے گا، نیپرا اتھارٹی نے درخواست میں لائف لائن صارفین کو بھی شامل کئے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نظرثانی کی ہدایت کر دی اور درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ منظوری کی صورت پر وفاقی حکومت کو بجھوایا جائے گا جس پر حتمی نوٹیفکیشن بھی وفاق سے جاری ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News