Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر توجّہ دے، تحریک انصاف

Now Reading:

نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر توجّہ دے، تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نگران حکومت ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر توجّہ دے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے نگران حکومت کے نجکاری کے فیصلے کو دستور سے انحراف قرار دے دیا ہے۔

 ترجمان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم سے سرکاری خرچ پر دنیا گھومنے کا سلسلہ ترک کرکے انتخاب کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری پر توجّہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دستور و قانون نگران حکومت کو طویل المدتی فیصلوں خصوصاً قومی اداروں کی نجکاری و فروخت وغیرہ کا ہرگز اختیار نہیں دیتا، پونے دو ماہ کی حکومت کے دستور و قانون سے ماوراء کسی وعدے پر اعتبارممکن ہے نہ آئندہ منتخب حکومت اس کے کئے گئے ماورائے قانون و اختیار فیصلوں کو قبول کرے گی، آئینی طور پر 53 روز میں ہوا میں تحلیل ہو جانے والی حکومت کی جانب سے بیچے گئے اداروں کی فروخت کو کسی طور پر جواز اور قانونی حیثیت حاصل نہ ہوپائے گی، نگران حکومت کی جانب سے فروخت کیلئے بروئے کار لائی گئی خود مختار ضمانتوں کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

 ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دستور ایسے بڑے فیصلوں کا اختیار کلیتاً عوام کے ووٹوں سے 5 برس کیلئے منتخب ہونے والی حکومت کیلئے خاص کرتا ہے، نگران حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ ریاست کا بہترین مفاد دستور کے کامل احترام میں پوشیدہ ہے، آئین و قانون کے مکمل احترام کے بغیر ترقی اور نجات کا کوئی نسخہ کامیاب نہیں ہوسکتا، الیکشن ایکٹ 2017 کا آرٹیکل 230 نگران حکومت کی ذمہ داریوں کا تفصیلی خاکہ پیش کرتا ہے، الیکشن ایکٹ کا آرٹیکل 230 نگران حکومت کو صاف، شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کا واحد فرض سونپتا ہے، الیکشن ایکٹ نگران حکومت کو غیرجانبدار رہتے ہوئے خود کو روزمرّہ کے امور تک محدود رکھنے کا پابند بناتا ہے، الیکشن ایکٹ کا آرٹیکل 230 نگران حکومت کو کسی بھی بڑے معاملے پر فیصلہ سازی سے سختی سے روکتا ہے، نگران حکومت کی دستوری مدت مکمل ہونے میں محض 53 روز باقی ہیں، نگران حکومت آئینی حدود سے باہر کود کر ملک و قوم کے مفادات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے کی بجائے قانون کی حدود میں سمٹے۔

Advertisement

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نگران حکومت دستور اور الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 230 کی روح کی روشنی میں ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر توجّہ دے، قومی اداروں کی اندھا دھند لوٹ سیل لگانے کی کسی کاوش کو قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی، ایسے کسی بھی قدم کو عدالت سے عوام تک ہر سطح پر چیلنج کیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئٹہ میں جبل نور پر گاڑی کے قریب دھماکا،ایک شخص جاں بحق
ناراض ارکان ڈٹ گئے،پی ٹی آئی متبادل اقدامات پر مجبور
وزیراعظم کا ڈیجیٹل ہیرو کو سلام! طلحہ احمد کے ٹیلنٹ کا اعتراف، شیلڈ اور تحفہ دیا گیا
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو؛ پاکستانی شاہینوں کا راج، جے ایف 17 اور سی 130 نے میدان مارلیا
نوکری کی تلاش میں آئے نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں ذبح، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
برساتی بادل پہنچ گئے، سندھ بھر میں موسلا دھار بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر