سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے چیئرمین سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا سنگین بحران ہے چیئرمین نیپرا کو جوابدہی کیلئے اجلاس میں آنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سیف اللّٰہ ابڑو کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیپرا کی عدم شرکت پر ارکان کمیٹی کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔
ارکان کمیٹی نے سوال کیا کہ چیئرمین نیپرا اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ جس پر نیپرا حکام نے کہا کہ نیپرا میں اہم اجلاس ہے اس لیے چیئرمین نیپرا نہیں آئے۔
چیئرمین سیف اللّٰہ ابڑو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا روزانہ پاکستانی عوام کو تین چار روپے کا ٹیکا لگا دیا ہے، نیپرا چیئرمین اور ممبران کمیٹی اجلاس میں آنے سے کیوں گھبراتے ہیں، اگر ان کے پاس ٹائم نہیں ہے تو چیئرمین نیپرا کیوں بننے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیپرا ویسے بھی جسمانی طور پر عہدے کیلئے فٹ نہیں ہیں، چیئرمین نیپرا تو بن گئے مگر سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہمت نہیں۔
اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے ورلڈ بینک کی جانب سے داسو ٹرانسمیشن منصوبے کے ٹھیکے کو درست قرار دینے پر اعتراض اٹھایا اور پاور ڈویژن کو صدر ورلڈ بینک کو خط لکھنے کی تجویز دی۔
سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر سے پوچھا جائے کن بنیادوں پر ٹھیکے کے عمل کو شفاف قرار دیدیا، پاور ڈویژن نے ورلڈ بینک کو قائمہ کمیٹی کے اعتراضات دیے ہی نہیں۔
دوسری جانب دیگر ارکان نے سنیٹر سیف اللہ ابڑو کی ورلڈ بینک کے صدر کو خط لکھنے کی تجویز کی مخالفت کر دی۔
دوران اجلاس ثناء جمالی دلاور خان بہرہ مند تنگی حاجی ہدایت اللہ نے صدر ورلڈ بینک کو خط لکھنے کی تجویز کو قومی مفاد کے خلاف قرار دیدیا۔
چیئرمین سینیٹ کمیٹی نے کہا کہ ورلڈ بینک نے این ٹی ڈی سی کی بڈنگ تفصیلات کی روشنی میں خط لکھا، این ٹی ڈی سی نے داسو منصوبے کی ٹرانسمیشن لائنز ٹھیکے سے متعلق غلط معلومات دیں، اگر این ٹی ڈی سی کو کرپشن کی اجازت دینی ہے تو کمیٹی چلانے کا فائدہ نہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ میں آنکھیں بند کر کے کرپشن کی اجازت نہیں دے سکتا، این ٹی ڈی سی بورڈ ہمیں داسو منصوبے کے ٹھیکے میں میں شفافیت ثابت کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News