ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر ہیں، امتیاز شیخ
رہنما پیپلز پارٹی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امتیاز شیخ نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف منفی پروپگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین آٸندہ انتخاب میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی جھوٹے الزامات کا سامنا کیا ہے، مخالفین جانتے ہیں وہ جتنے بھی اتحاد بناٸیں انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام مخالفین کے منفی ہتھکنڈوں کو مسترد کردینگے، پیپلز پارٹی نعروں اور وعدوں پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں قوم کی نظریں بلاول بھٹو زرداری پر لگی ہوٸی ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلاٸیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
