سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ؛ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری
سپریم کورٹ میں زیر سماعت پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل کیس سے متعلق فل کورٹ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریری حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے، حکم نامے میں سٹے آرڈر خارج کرنے کا ذکر نہیں، حکم نامہ کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ابھی زیر سماعت ہے، چیف جسٹس کے مطابق وہ دو سینئر ججز سے بینچ کی تشکیل پر مشاورت کریں گے، دوران سماعت دو درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کے دلائل سنے۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہوں نے اہم کیس کیلئے ویانا جانا ہے، اٹارنی جنرل نے ججز کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت مانگا ہے، کیس کی مزید سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/826531/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/826531/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

