
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاسپورٹ کی تیاری اور ڈیلیوری سے متعلق اطلاع پر مبنی ایس ایم ایس سروس تین سال بعد بحال کردی ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ تین سال بعد پاسپورٹ کے تیاری کے عمل پر مبنی تفصیلات ایس ایم ایس سروس کے ذریعے درخواست گزار کے موبائل نمبر پر موصول ہونگی۔
ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست وصولی، پراسیس اور ڈیلیوری کی اطلاع فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کو ٹوکن اجراء کا وقت بھی مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پیر تا جمعرات صبح آٹھ تا ایک بجے جبکہ جمعہ کو بارہ بجے تک ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News