
ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی
اسلام آباد سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کے پاسپورٹ دفاتر میں دو گھنٹے سے ایک بھی پاسپورٹ پراسس نہ ہو سکا، سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز میں کام رک گیا۔
فنی خرابی کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیو میٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔
ذرائع پاسپورٹ آفس نے بتایا کہ اسلام آباد کے مرکزی سرور میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث سسٹم میں مسئلہ آیا، جس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں سرور ڈاون ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا تاہم پاسپورٹ آفس میں درخواست گزاروں کا رش بھی لگ گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹس آفسز میں پاسپورٹ بنانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی رش کی وجہ سے پاسپورٹ بننے کا کام تاخیر کا شکار ہے۔
2 اکتوبر 2023 کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی پی) نے درخواستوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ سے پاسپورٹ کی ترسیل کے وقت میں اضافہ کر دیا تھا کیونکہ ملک کے موجودہ معاشی حالات کی وجہ سے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک جانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
ڈی جی آئی پی کا کہنا تھا کہ عوام مقررہ دفتری اوقات کی پابندی کریں کیونکہ دفتری اوقات کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
اس سے قبل پاسپورٹ کی ترسیل کے لیے 10 دن اور فوری بنوانے کے لیے چار دن اور فاسٹ ٹریک کے لیے دو دن لگتے تھے لیکن اب عام پاسپورٹ کی ترسیل میں 21 دن جبکہ فوری پاسپورٹ بنوانے کے لیے 5 دن لگیں گے۔
یادرہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News