گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے، نمائش میں شرکت سے احساس ہوا ہے کہ میں ہانگ کونگ جاہان میں شرکت کر رہا ہوں، 15 ممالک کے ایگزیبیٹر یہاں موجود ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور غیر ممالک یہاں نمائشوں میں شرکت کر رہے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سب ہی اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، میں خود ان کے ساتھ کھڑا ہوں اگر میرے لائق کوئی کام جو ہم مشترکہ طور پر کر سکتے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات کی بہتری میں غیر ممالک بھی دلچسپی رکھتے ہیں، 250 کمپنیاں اس نمائش میں یہاں شرکت کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل چہرہ تجارت اور قلم ہے جسے دکھا کر ہم سرمایہ کار بلا سکتے ہیں، ہم سب نے مل جل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے، مسلم ممالک کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
دوسری جانب کامران خان ٹیسوری سے نگران صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کی ملاقات ہوئی جس کے دوران صوبہ سندھ میں امن و امان کے اقدامات، کراچی سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر نگران صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات نے گورنر سندھ کو اپنے محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
گورنر سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محرم الحرام اور چہلم کے جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین انتظامات کئے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں، شہر قائد سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے، پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ زیادہ اسٹریٹ کرائم والے علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News