وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی تیار کر کے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے تیار کردہ پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیس روز کا قلیل مدتی حج پیکیج بھی پالیسی میں شامل کر دیا گیا، سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات گیارہ تجویز کر دیے گئے، دس ہزار سپانسر شپ کوٹہ بھی رکھا گیا، سپانسر شپ کوٹہ ڈالرز کی صورت میں رقم جمع کرانے والوں کے لئے ہو گا۔
تیار کردہ پالیسی کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار فیملی کے ساتھ حج پر جانے والوں کو الگ رہائش دی جائے گی، دو یا تین بیڈ ایک فیملی کو دیے جائیں گے، سعودی عرب میں رہائش گاہوں کے لئے اگلے ہفتے ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے، سعودی حکومت کی 905 حج کمپنیوں کو 46 میں بدلنے کے حکم کو بھی حج پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔
پالیسی میں نجی حج کمپنیوں کو کلسٹر بنا کر کام کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مدر کمپنی میں شامل ہونے والی کمپنیوں کے کلسٹر کو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا، حج کا کل کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہو گا، نجی سکیم کا حج کوٹہ 89605 ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News