ایف آئی اے کا انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ایک اشتہاری سمیت 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کی ہدایت پر انسانی اسمگلر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں تنزیل مصطفٰی، علی حسن اور طلحہ زبیر شامل ہیں۔
ملزم تنزیل مصطفیٰ کو پھالیہ منڈی بہاؤالدین، علی حسن کو حافظ آباد اور ملزم طلحہ زبیر کو گجرا سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم تنزیل بغیر لائسنس کے شہریوں کو تعلیمی کنسلٹنسی کے نام پہ یورپ ملازمت کے لیے بھجوانے میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے 15 عدد پاسپورٹ، پیمنٹ رسیدیں اور دیگر شواہد بشمول ڈیجیٹل ڈیٹا حاصل کر لیے گئے، ملزم علی حسن نے شہری کو عراقی ویزہ بغرض ملازمت لگوانے کے لیے 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے جبکہ ملزم طلحہ زبیر بھی بغیر لائسنس کے شہریوں کو تعلیمی کنسلٹنسی کے نام پہ یورپ ملازمت کے لیے بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ایف آئی اے نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سیٹھ مسعود کا نام ریڈ بک میں شامل تھا۔
ملزم سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم لے کر لیبیا کے راستے اٹلی بھجواتا تھا اور پاکستان کے ساتھ ساتھ لیبیا کے انسانی سمگلروں سے بھی رابطے میں تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مذید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News