نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل جلسوں کا آغاز

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل جلسوں کا آغازکر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اپنے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی سے قبل لاہور کے مختلف حلقوں میں جلسوں کا انعقاد کیا ہے، تمام جلسوں سے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور نائب صدر حمزہ شہباز سمیت دیگر سینیر قیادت خطاب کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پہلا جلسہ آج این اے 123 شاہدرہ میں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شام 6 بجے جلسے سے خطاب کریں گی۔
شاہدرہ کی گلیوں ، بازاروں اورجلسہ گاہ میں پارٹی پرچم لگا دئیے گئے ہیں۔
لاہور بھر کے دیگر قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کے حلقوں میں بھی جلسے منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو ریلیف دینا ہے، شہبازشریف
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/913884/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/913884/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

