ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزم گرفتار کرلئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تین مسافر گرفتار کرلئے ہیں۔
گرفتار افراد میں شاہد، آصف اور الطاف شامل ہیں۔
ملزم آصف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جبکہ شاہد جاوید اور محمد الطاف غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک گئے تھے، ملزمان کا آئی بی ایم ایس میں کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا، گرفتار افراد کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News