Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مسلسل دورے، ڈیلی مانیٹرنگ سے 4 میگا پراجیکٹس مکمل ہونے کے قریب

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مسلسل دوروں سے لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس مکمل ہونے کے قریب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 4 میگا پراجیکٹس اس ہی ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔

بیدیاں روڈ انڈرپاس، اکبر چوک فلائی اوور، شاہدرہ فلائی اوورز اور خالد بٹ چوک انڈرپاس نومبر میں ہی ٹریفک کیلئے اوپن ہو جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے مسلسل فالو اپ سے ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہو رہے ہیں، میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے ایل ڈی اے کی پوری ٹیم اور کنٹریکٹرز دن رات کام کر رہے ہیں۔

اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ 10 ماہ کے بجائے 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے، منصوبے میں دو فلائی اوور کے علاؤہ 10 یوٹرن اور مولانا شوکت علی روڈ کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے، اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کی ری ماڈلنگ کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا گیا، منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز رواں سال 26 مئی کو ہوا جبکہ کنٹریکٹ کے مطابق آخری تاریخ آئندہ سال 25 مارچ ہے۔

Advertisement

شاہدرہ فلائی اوور منصوبہ 10 ماہ کے بجائے ساڑھے 7 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے، منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا آغاز 4 اپریل کو ہوا، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ آئندہ سال 4 جنوری ہے۔

بیدیاں روڈ انڈرپاس منصوبہ 6 ماہ کے بجائے اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے، منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا آغاز 26 اگست کو ہوا، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ آئندہ سال 26 فروری ہے۔

خالد بٹ چوک انڈرپاس 6 ماہ کی بجائے تقریباً 2 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے، منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز 14 ستمبر کو ہوا، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ آئندہ سال 10 مارچ ہے۔

رواں سال ہونے والی ریکارڈ بارشوں کے باوجود ان منصوبوں کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جا رہا ہے، شہر کے مصروف ترین اہم پوائنٹس پر جاری یہ منصوبے ٹریفک بہاؤ میں نمایاں بہتری لائیں گے، ان میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ تقریبا آٹھ لاکھ کے قریب گاڑیاں مستفید ہونگی، ایندھن اور وقت کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/413018/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/413018/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version