
تنخواہوں سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا
سینیٹ اجلاس میں پانچ ہزار کے نوٹ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پانچ ہزار روپے کے نوٹ کے خاتمے سے متعلق تحریک پیش کی گئی جس میں مطالبہ پیش کیا گیا کہ پانچ ہزار کا نوٹ افراد زر اور مہنگائی کا باعث بن رہا ہے، لوگ ٹیکس سے بچنے کیلئے پانچ ہزار کے نوٹ اپنے پاس کیش رکھتے ہیں اور مارکیٹ میں اس کے نکلی نوٹ بھی نکل آئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما محسن عزیم نے تحریک اعوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ہزار کا نوٹ رشوت، منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں استعمال ہوتا ہے، میری تجویز تھی کہ اسے ختم کرنے کیلئے کچھ وقت دیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس جانب توجہ دے اور پانچ ہزار کے نوٹ کو ڈی مونیٹائز کیا جائے۔
اس تحریک پر نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کافی پرانا ہے تو نگران حکومت کے بجائے آنے والی حکومت ہی اس معاملے کو دیکھے گی۔
اس کے باعث پانچ ہزار کا نوٹ بند ہو گا یا نہیں، اس بارے میں کوئی واضح فیصلہ نہ ہو سکا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News