
نگراں وزیر اعظم کل ازبکستان کے دورہ پر روانہ ہوں گے
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل ازبکستان کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان جائیں گے۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ وہ ازبکستان میں منعقدہ 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،
انوار الحق کاکڑ ای سی او ویژن 2025 اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، ان شعبوں میں تجارت، ٹرانسپورٹ، باہمی منسلکی، توانائی، سیاحت اور اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبے شامل ہیں۔
نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے۔
دورہ تاشقند میں نگراں وزیراعظم ازبکستان کی اعلیٰ قیادت اور شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔
ای سی او سربراہان مملکت اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دیگر شریک راہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ای سی او سربراہی اجلاس تزویراتی راہنمائی، سیاسی حمایت، اور علاقائی اور عالمی معاملات پر گفتگو کے لیے ایک عالمی فورم ہے، اجلاس میں ای سی او کے پروگراموں اور منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی او کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News