امتیاز شیخ کا چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو خط، شفاف انتخابات پر سوال اٹھا دیے
رہنما پیپلز پارٹی امتیاز شیخ نے چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا جس میں انہوں نے شفاف انتخابات پر سوال اٹھا دیے۔
تفصیلات کے مطابق امتیاز شیخ نے بھیجے گئے خط میں لکھا کہ نگران وزیر قانون سندھ کی سیاسی سرگرمیاں شفاف عام انتخابات کے انعقاد کو مشکوک بنا رہی ہیں، موصوف اپنا سرکاری اثرورسوخ لوگوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں صرف کر رہے ہیں، ان کی سیاسی وفاداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
امتیاز شیخ نے خط میں لکھا کہ نگراں وزیر شکارپور اور جیکب آباد میں انتظامی امور میں اپنا سرکاری اثرورسوخ استعمال کر رہے ہیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے زریعے اپنے سیاسی مخالفین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
خط کے مطابق عمر سومرو پیشے کے اعتبار سے وکیل اور پی ٹی آٸی لاٸرز ونگ کے صدر تھے، وہ پی ٹی آٸی کے ٹکٹ پر بار کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، 2018 کے عام انتخاب میں پی ایس ون جیکب آباد سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا، میری معلومات کے مطابق وہ اب بھی پی ٹی آٸی کے سرگرم رکن ہیں۔
امتیاز شیخ نے خط میں لکھا کہ عمر سومرو پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف کھل کر سرگرم عمل ہیں، وہ باقاعدگی سے شکارپور اور جیکب آباد میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ ان کے حلف اور آٸین و قانون سے روگردانی ہے، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ معاملات کا فوری طور پر نوٹس لیا جاۓ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ موصوف کو سندھ حکومت میں وزیر کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کی جاٸیں، عمر سومرو کی سندھ کابینہ میں موجودگی سندھ میں نگران حکومت کی غیر جانبداری پر شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔
قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
