Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمیعت علمائے اسلام کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ

Now Reading:

جمیعت علمائے اسلام کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ
جمیعت علمائے اسلام

جمیعت علمائے اسلام کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ

جمیعت علمائے اسلام (ف) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا، سیاسی جماعتوں نے انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 3 دن کا وقت رکھا ہے، کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے تین دن کا اضافہ کیا جائے۔

کامران مرتضیٰ نے خط میں لکھا کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے چار دن کیا جاسکتا ہے، سکروٹنی کا وقت کم کرنے سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا۔

Advertisement

خط کے مطابق جے یو آئی ف کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر ردوبدل کرسکتا ہے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی کے وقت میں اضافہ جے یو آئی ف کیلئے بطور سیاسی جماعت باعث اطمینان ہوگا، کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے سے سیاسی جماعتوں کو بہتر امیدواروں کے چناؤ میں آسانی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیا اسلامی سال کب شروع ہوگا؟ سپارکو نے تاریخ بتادی
کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر بس میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان کا مشرق وسطی میں سیکورٹی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم سے قطری و سعودی سفیروں کی اہم ملاقاتیں
ایران اسرائیل سیز فائر، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
وزیراعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے ملاقات طے پا گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر