ڈیفنس کار حادثہ کیس؛ ملزم کی عمر کے تعین کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی اجازت
ڈیفنس کار حادثہ کیس میں ملوث ملزم کی عمر کے تعین کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم افنان کو عدالت میں پیش کر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی۔
ملزم افنان کی اوسیفیکشن ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال موصول نہ ہو سکی لحاظہ ٹیسٹ کی رپورٹ کی تیاری کے لیے آج ڈاکٹر کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
15 رکنی ڈاکٹر کی کیمٹی آج افنان کا معائنہ کرے گی، اوسیفیکشن رپورٹ کی روشنی میں افنان کی اصل عمر کا تعین کیا جائے گا۔
افنان کی فوٹوگرامیٹری اور پولی گرافک کی رپورٹ بھی تاحال التوا کا شکار ہے۔
ملزم افنان کا دوست سعد کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے جس نے اپنے بیان میں تصدیق کر دی ہے کے وہ اس دن گاڑی میں ساتھ موجود تھا، اس کی قمر میں چوٹ لگی تھی اور ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
عدالت نے ملزم کو دو جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
