Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Now Reading:

کراچی؛ مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
حادثہ

کراچی؛ مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں  کے تصادم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے سراج عرف سراجی نامی شخص اور اسکے دو ساتھی ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے بھائی گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زمین کے تنازع پرفائرنگ ہوئی ہے اور  فائرنگ میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا، واقعہ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 جاںبحق افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے

متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ مچھرکالونی میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس پر فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقع میں تین افراد سراج السلام عرف سراجی، عبدلاسلام اور معبود جاںبحق ہوئے ہیں، پولیس نے واقع میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اسکے بھائی گلزار کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ،ایک رائفل اور ایک پستول برآمد کرلیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ نے موقع سے پستول کے 7 عدد اور رائفل کے 16 خول و دیگر شواہد کرلئے ہیں جنھیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجاجائے گا۔

تینوں جانبحق افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا

Advertisement

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے تینوں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کے مطابق جانبحق افراد کے دماغ پر گولیاں لگیں، ایک مقتول کو دو گولیاں سینے پر لگیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
حکومت کسی پارٹی پرپابندی نہیں لگاسکتی، شاہد خاقان عباسی
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر
حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پھرتیاں یا بد انتظامی
میرا کاٹا گیا چارہ کیوں کھایا، نوجوان نے بھینس کی زبان کاٹ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر