Advertisement

’ماضی کا بل معاف کروا کر 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے‘

خورشید شاہ

’ماضی کا بل معاف کروا کر 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے‘

پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماضی کا بل معاف کروا کر 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر نے تیزی سے ترقی کی ہے، دنیا کی پہلی ہیریٹج یونیورسٹی قائم کی گئی، 15 سال پہلے ایک ہی گرلز ڈگری کالج تھا آج ہر علاقے میں ڈگری کالجز ہیں، اسٹیٹ آف دی آرٹ ومین یونیورسٹی قائم کی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں ہمیں پڑھی لکھی مائیں ملیں۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھر میں ہے، کینسر اسپتال یہاں میں قائم کیا جارہا ہے، ٹراما سینٹر اور برن سینیٹر بنائے جارہے ہیں، اداروں کے آنے سے روزگار آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ڈسٹرک ماڈل بنائے جاتے تھے ہم نے صوبہ ماڈل بنا کر دکھایا، کچے کو مضبوط بنانے کا کام چل رہا ہے، سکھر کے ہائی ویز کو سر سبز و شاداب بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روہڑی کا سب سے بڑا مطالبہ بھینس کالونی کا تھا جو کہ زیر تعمیر ہے، 15 سالوں میں 800 کلو میٹرز تعمیر کیے ہیں، پیپلز پارٹی نے اپنا مینی فیسٹو دے دیا ہے۔

Advertisement

 پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ماضی کا بل معاف کروائیں گے اور 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، 80 لاکھ خواتین کو بینظیر بھٹو کارڈ دیں گے، ایک لیڈر نے کہا کہ 50 لاکھ گھر دوں گا مگر سندھ حکومت نے 30 لاکھ گھر تعمیر کرنا شروع کردیے ہیں، حکومت ملی تو دیگر صوبوں میں بھی تیس لاکھ گھر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version