بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کے اہم گواہوں اعظم خان، سہیل محمود اور اسد مجید نے اپنے بیان قلم بند کروا دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، بہنیں اور شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ کمرہ عدالت میں موجود رہے، کورٹ روم میں میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔
اڈیالہ جیل میں گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اعظم خان، اسد مجید، سہیل محمود، آفتاب احمد خان، سیکرٹری وزارت داخلہ، حسیب گوہر (پرائم مینسٹر آفس)، محمد اشفاق (کیبینیٹ ڈویژن) اور ہدایت اللہ نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔
یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے پانچ صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News